(درنایاب)محکمہ بلدیات کے بڑے فیصلے ،، بلدیاتی اداروں کی ایکٹ دوہزار انیس کے تحت بحالی ، انتظامی ایڈمنسٹریٹرز کو دیئے گئے اختیارات سمیت تمام نوٹیفکیشن واپس ، لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں کے ایڈمنسٹریٹرز انتظامی افسران کی بجائے منتخب نمائندے بن گئے۔
محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹس کو 2019 ایکٹ کے مطابق مشروط طور پر بحال کردیا ہے، حتمی بحالی کا فیصلہ ریویو پٹیشن کے فیصلے سے مشروط کردیا گیاہے ۔ ریویو پٹیشن میں محکمہ بلدیات نے نئے قانون میں ابہام کے متعلق وضاحت مانگ رکھی ہے جس کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔
محکمہ بلدیات نے ایڈمنسٹریٹرز کو معاملات چلانے کے لئے دیئے گئے اختیارات بھی واپس لے لئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کی واپسی سے مئیر کو ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات واپس مل گئے۔ نوٹیفکیشن کے بعد کمشنر لاہور کے پاس ایڈمنسٹریٹر کا اختیار نہیں رہے گا ۔ ڈپٹی کمشنر سے بھی ڈسٹرکٹ کونسل کی سربراہی کرنے کا اختیار واپس لیاجائے گا.تحصیل کونسلز میں اے سیز کا عمل دخل بھی ختم ہو جائےگا ۔
محکمہ بلدیات نے چار مئی 2019 کو ایڈمنسٹریٹر ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر اختیارات انتظامی افسران کو دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے حکم پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔