ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حفیظ سنٹر خوفناک آتشزدگی ،کروڑوں کےنقصان پروزیراعلیٰ کا ردعمل

حفیظ سنٹر خوفناک آتشزدگی ،کروڑوں کےنقصان پروزیراعلیٰ کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد/سعید احمد سعید)لاہور میں گلبرگ کے علاقہ میں واقع حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ نے دکانداروں کی جمع پونچی اور کروڑوں مالیت کے سامان کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا، افسوسناک واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نقصان پرتاجروں کے ساتھ  دلی دکھ کا اظہار کیا۔ کہا کہ نقصانات کا ازالہ کے اقدامات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان کا کہناتھا کہ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔آتشزدگی کے واقعہ کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔  تاجروں کے نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔تاجروں کے نقصانات کا جائزہ لے کر ازالہ کرنے کے اقدامات کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر پلازہ میں آگ لگنے کے معاملہ پر  ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو ہدایات کی،ڈی سی لاہور  کا کہناتھا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پاک آرمی کی واٹر کی گاڑیاں منگوا لی گئی ہیں، پاک آرمی کی واٹر گاڑیوں اےآگ پر جلد قابو پایا جا سکے،واسا، ایل ڈبلیو ایم سی ، ریسکیو 1122 ، فائر بریگیڈ کا تمام تر عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور آگ کو بجھانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے.  آگ کو بجھانے کے لئے تمام تر محکمے کام کر رہے ہیں۔

9 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا گیا، آگ کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث کمپرسر پھٹنے سے حفیظ سنٹر سے دھماکوں کی آوازیں آئیں، حفیظ سنٹر سے ملحقہ پیس میں لگا ناکارہ فائر ہائیڈرنٹ سسٹم بھی کسی کام نہ آسکا، مرمت اور مینٹینس نہ ہونے کے باعث فائر ہائیڈرنٹ سسٹم مثبت  کام نہ آ سکا۔ پریشان حال تاجر انتظامیہ پر پھٹ پڑے۔

  تاجر برادری نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ سنٹر اور اطراف میں آگ بجھانے والا سسٹم موجود، مگر انہوں نے کام کیوں نہیں کیا؟ فائر ہائیڈرنٹ سسٹم عرصہ دراز سے خراب پڑا ہے۔ حفیظ سینٹر میں آگ پر قابو پانے کے لیے برائے نام آلات موجود ہیں۔ لاکھوں روپے سالانہ ٹیکس دیتے، مگر حادثات سے بچنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں۔

 تاجروں کا کہناتھا کہ  پیس میں لگا فائر ہائیڈرنٹ سسٹم کام کرتا تو کافی حد تک موقع پر ہی قابو پایا جا سکتا تھا۔ آگ تاحال آوٹ آف کنٹرول ہے، سرکاری مشینری کی تمام تر توجہ حفیظ سنٹر  کے بیرونی حصہ پر مرکوز ہے، اندرونی حصہ کے سیکنڈ اور تھرڈ فلور پر آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارکنگ والے پلاٹ میں کرینز لائی جائے تاکہ پائپ باآسانی دوسرے فلور پہنچایا جاسکے۔ریسکیو کے اہلکاروں کی تعداد کم ہے اندرونی منازل پر صورت حال مزید خراب تھرڈ فلور سے آگ سیکنڈ اور تھرڈ فلور تک پہنچنے لگی،افسوس کی بات ہے ہمارے تاجر رہنما ابھی سیاست میں مصروف ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer