ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے اہم فیصلوں کی توثیق

ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے اہم فیصلوں کی توثیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے اہم فیصلوں کی توثیق کردی گئی، ایل ڈی اے کے نام اراضی کا انتقال کرانے کے لئے نوے دن کی مہلت، ڈویلپمنٹ ایریا ون کو رنگ روڈ سے ملانے کے لئے سڑک پر آئندہ ہفتے کام شروع  کرنے جیسے اہم فیصلے شامل ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق منٹس آف میٹنگ پر صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید سمیت تمام ممبران نے دستخط کردئے ہیں، ایل ڈی اے سٹی ڈویلپمنٹ ایریا فیز ون کو رنگ روڈ سے ملانے والی میں روڈ پر آئندہ ہفتے کام شروع کردیا جائے گا۔   ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں تمام فائل ہولڈرز کو فائلیں دے دی گئیں، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے لئے پندرہ سو کنال اراضی کی کمپلسری ایکوزیشن کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے، ایکوزیشن کے بدلے اراضی مالکان کو ایل ڈی اے براہ راست ادائیگیاں کرے گا۔

 لازمی ایکوزیشن کے بدلے اراضی مالکان کو فائلوں کی بجائے پیمنٹ کی جائے گی،   ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو منصوبے کی اراضی کا انتقال نوے روز میں ایل ڈی اے کے نام کرانے کی مہلت کی بھی توثیق کردی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت منصوبے کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کئے گئے تھے۔

     

Shazia Bashir

Content Writer