آشیانہ سکینڈل میں فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت

آشیانہ سکینڈل میں فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں فواد حسن فواد کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب نے چھ صفحات کا جواب جمع کروا دیا، عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین کو 24 اکتوبر کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی درخواست پر سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر نیب فیصل رضا بخاری نے جواب جمع کروایا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب انکوائری میں ملزم فواد حسن فواد قصور وار ہیں۔ شہباز شریف کے ایماء پر آشیانہ ہاوسنگ سکیم کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دیا گیا تھا۔

نیب جواب کے مطابق فواد حسن فواد نےمجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر پراجیکٹ ڈائریکٹر علی معظم، سی ای او پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی طاہر خورشید سمیت دیگر افراد کو نوازا۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے تعمیراتی منصوبے میں فواد حسن فواد کا کردار مجرمانہ غفلت کا ہے۔ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر من پسند افراد کو ٹھیکہ دلوانے پر ملزم قصور وار ہے، نیب جواب میں ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کرنے کی استدعا کی گئی۔

 جبکہ دو رکنی بینچ کے رو برو ملزم فواد حسن فواد کی جانب سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ پیش ہوئے، آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل سے اسکا کوئی تعلق نہیں، نیب نے ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار کیا، چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کےتحت اسکے ورانٹ گرفتاری جاری کیے، درخواست گزار وکیل نےاستدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم فواد حسن فواد کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔    

Shazia Bashir

Content Writer