سٹی42: فلسطین کے مغربی کنارے میں گش ایتزیون جنکشن پر دہشت گردانہ حملے میں ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
اسرائیلی ایمبولینس سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے گش ایتزیون جنکشن پر دہشت گردانہ حملے میں 30 سال کے ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
ایم ڈی اے کا کہنا ہے کہ وہ تین دیگر متاثرین کو یروشلم کے ہسپتالوں میں لے جا رہے ہیں - ایک خاتون سنگین حالت میں ہیں اور ایک مرد 30 اور ایک 15 سالہ لڑکا معتدل حالت میں ہے۔
یہ وہی علاقہ ہے جہاں کل انتہا پسندوں نے فلسطینی آبادی پر حملہ کیا تھا اور کچھ گھر جلانے کے ساتھ کئی گاڑیاں بھی نذر آتش کر دی تھیں۔ غیر معمولی نوعیت کے اس حملے کی اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی مذمت کرنا پری اور انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں ان حملوں کو ایک "انتہا پسند گروہ" کی کارستانی قرار دیا تھا۔ آج اس انتہا پسندانہ حملوں کا ردعمل چاقو سے دہشتگردی کی صورت میں سامنے آیاْ۔