ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے انہیں سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں سزا سنائی تھی۔انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا کو معطل کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App