ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمہوریہ کانگو،  رن وے سے پھسل کر طیارے کو آگ لگ گئی، مسافر محفوظ  

جمہوریہ کانگو،  رن وے سے پھسل کر طیارے کو آگ لگ گئی، مسافر محفوظ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک ) افریقی ملک جمہوریۂ کانگو کے کان کنی کے وزیر لوئس واتوم کابامبا اور ان کے ہمراہ موجود وفد ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔  ان کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق واقعہ پیر کی صبح جنوبی کانگو کے صوبہ لوالابا کے شہر کولوِزی کے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔

 وزیر کے کمیونیکیشن ایڈوائزر، آئزک نیمبو کے مطابق طیارہ دارالحکومت کنشاسا سے اڑان بھر کر کولوِزی پہنچا تھا کہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے ہٹ گیا۔ چند ہی لمحوں بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

 افسر نے بتایا کہ طیارے میں سوار تقریباً 20 مسافروں کو آگ لگنے سے پہلے ہی بحفاظت باہر نکال لیا گیا، البتہ سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

  سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس دوران طیارے کے اندر موجود افراد دروازہ کھول کر تیزی سے طیارے سے باہر نکلتے ہیں اور بھاگ کر محفوظ فاصلے پر چلے جاتے ہیں ۔

 وزیر اور ان کا وفد کولوِزی میں کلونڈو مائن کا جائزہ لینے جا رہے تھے، جہاں ہفتے کے روز ایک افسوسناک حادثے میں 32 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔