راؤ دلشاد: پنجاب حکومت کے ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ پروگرام میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مزید 10 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ آپریشنل کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 200 الیکٹرک بسیں ان شہروں میں پہنچا دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب 19 نومبر کو ان 10 شہروں میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کریں گی۔ راولپنڈی، چکوال، جہلم، گوجر خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بسیں آپریشنل ہوں گی، جبکہ بہاولنگر، رحیم یار خان، راجن پور اور بہاولپور میں بھی الیکٹرک بسیں عوام کی خدمت کے لیے روانہ کی جائیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلے ہی لاہور سمیت 10 شہروں میں الیکٹرک بسیں آپریشنل کر رکھی ہیں، جہاں یومیہ تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار مسافر ان بسوں سے مستفید ہو رہے ہیں.
ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی یہ پہل ماحولیاتی تحفظ اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے کی گئی ہےاور آئندہ بھی مزید شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بڑھایا جائے گا۔