ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نایاب نسل کے اڑیال کی تعداد میں بتدریج اضافہ

 نایاب نسل کے اڑیال کی تعداد میں بتدریج اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :محکمہ وائلڈ لائف کی کاوشوں سے نایاب نسل کے جانور اُڑیال کی نسل میں بتدریج اضافہ ہو گیا، سالٹ رینج میں پایا جانے والا اُڑیال باآسانی ہر جگہ دکھائی دینے لگا۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق اُڑیال کے غیر قانونی شکار میں روک تھام کے بعد اسکی نسل میں اضافہ ہوا ہے، اُڑیال کے بڑی تعداد میں موٹروے کے قریب پہاڑوں پر گھومنے کے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چکوال کے علاقے میں ویڈیو میں اڑیال کی بڑی تعداد کو بلا خوف و خطر آزادانہ گھومتے دیکھا جاسکتا ہے، نایاب نسل کے اُڑیال کی قانونی طور پر ٹرافی ہنٹنگ سے لاکھوں ڈالرز کی آمدن حاصل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اڑیال پنجاب کی شان ہے اور پوری دنیا میں یہ صرف اسی سالٹ رینج میں ہی پایا جاتا ہے، اڑیال کی اس خطے میں 6 اقسام ہیں پنجابی، بخارا، بلوچی، افغانی، کیپسینی اور لداخی، یہ ایران سے قازقستان، پنجاب سے لداخ تک پائے جاتے ہیں مگر پنجابی اڑیال صرف جہلم و چکوال میں پایا جاتا ہے۔

پنجابی اڑیال 70 سے 90 سینٹی میٹر اونچا ہوتا ہے،  اس کے سینگ قریب 38 انچ لمبے ہوتے، پیٹ سفید ہوتا ہے، سینے پر سیاہ بال اور بڑی بڑی آنکھوں والا یہ جانور بلاشبہ قدرت کا حسیں شاہکار ہے۔