سٹی42:سونے کی قیمتوں میں کمی،فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپےکا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 1 تولہ سونےکی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے ہوگئی ، 10 گرام سونے کی قیمتوں میں 1200 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے ہو گئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس 2001 ڈالر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 1 تولہ چاندی 2550 روپے برقرار ہے۔