آئی ایم ایف نے سیلاب سےمتعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

IMF
کیپشن: IMF
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے بحالی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیرِ نو پر اخراجات کی تفصیلات بھی پاکستان سے مانگی ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سوال کیا ہے کہ پاکستان بتائے کہ سیلاب سے بحالی اور تعمیرِ نو پر رواں سال کتنی رقم خرچ ہو گی؟ آئی ایم ایف نے سوال کیا ہے کہ پاکستان میں تعمیرِ نو میں آباد کاری کے کتنے منصوبے ہیں؟

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو ہدایت کی ہےکہ گھروں اور شاہراہوں کی تعمیرِ نو پر اخراجات کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتِ خزانہ اگلے ہفتے تمام تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفصیلات کی فراہمی کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔