تحفظ بنیاداسلام بل  فوری گورنر کے پاس  منظوری کیلئے بھیجا جائے

 تحفظ بنیاداسلام بل  فوری گورنر کے پاس  منظوری کیلئے بھیجا جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہاہے کہ تحفظ بنیاداسلام بل کو فوری طور پر وزیراعلیٰ ہائوس سے نکال کر گورنر کے پاس منظوری کیلئے بھیجا جائے۔ شہبازشریف نے دس سال تک سیرت اکیڈمی کو تالے لگائے رکھے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ان رہائش گاہ پر مختلف مکاتب فکر کے علما کرام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہفتہ شانِ رحمتہ للعالمین منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تحفظ بنیاداسلام بل کو فوری طور پر وزیراعلیٰ ہائوس سے نکال کر گورنر کے پاس منظوری کیلئے بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیرت قرآن اکیڈمی کو بنانے کا اصل مقصد حضرت محمد کی شان اقدس اور اسوہ حسنہ کو اجاگر کرنا ہے۔ پچاس کروڑ مالیت کے سیرت سکالرشپ دینے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے سیرت قرآن اکیڈمی سے جوکام شروع کیے تھے اس کو مکمل کیا جاتا۔
 انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے دس سال تک سیرت اکیڈمی کو تالے لگائے رکھے، موجودہ حکومت کو بھی اڑھائی سال ہوگئے ابھی تک سیرت اکیڈمی میں کوئی خاطر خواہ کام نہ ہو سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورا ربیع الاول کا مہینہ گزر گیا اور یہ اب ہفتہ شانِ مصطفی منا رہے ہیں۔