ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے کھل گئے

تعلیمی ادارے کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)شہر بھر کے سرکاری ونجی سکول دو روز کی تعطیلات کے بعد کھل گئے،تعلیمی ادارے کھلنے پرطلباء میں خوشی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سموگ کی حالیہ لہرکے پیش نظر شہربھرکےسرکاری ونجی سکول دو روز کیلئےبند کردیئےگئےتھے، جس کےبعد آج سےتعلیمی ادارے کھول دیئےگئےہیں،سکول کھلنے پربچوں کےوالدین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے، والدین کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنا مسئلےکاحل نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موحولیات کےمطابق اس وقت شہرکےمختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی 168 سے244کے درمیان ہے،ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سےسکولوں میں بچوں کومفت ماسک تقسیم کرنےکی ہدایت جاری کردی گئی جبکہ 20 دسمبرتک غیر ضروری طور پر آؤٹ ڈور سرگرمیاں نہ کرانے کا حکم نامہ پہلے سےجاری کیا جا چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer