سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کےحوالے سےڈاکٹر عدنان کا ٹویٹ

سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کےحوالے سےڈاکٹر عدنان کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت  بدستورتشویشناک ہے،ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان  نے کہا کہ نوازشریف کل ایئرایمبولینس کےذریعےبیرون ملک روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابقسابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت بدستورتشویشناک ہے،سٹیرائیڈز کے استعمال سے پلیٹ لیٹس بڑھانےکی کوششیں جاری ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس40ہزارہوگئے، سابق وزیراعظم نوازشریف کابلڈپریشر اورشوگربھی کنٹرول سےباہر ہے، نواز شریف علاج کیلئے کل لندن روانہ ہوں گے۔

میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نےٹویٹ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کل لندن کیلئے روانہ ہو رہے ہیں, ائیر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر تک کی سہولت موجود ہو گی، نواز شریف کے ہمراہ ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ہو گی۔

ذرائع کا کہناتھاکہ نواز شریف کوایئرایمبولینس کےذریعےبیرون ملک روانہ کیاجائیگا، نوازشریف کولےجانےکیلئےایئرایمبولینس کل صبح پہنچےگی، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ جائیں گے،ڈاکٹرز نوازشریف کاکچھ دیربعدتفصیلی معائنہ کریں گے،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سٹیرائیڈز دیئےجا رہے ہیں۔
سٹیرائیڈزدینےکامقصدنواز شریف کےپلیٹ لیٹس کی تعدادمیں اضافہ کرناہے،سائیڈایفیکٹس کم کرنےکیلئےنوازشریف کی ادویات میں عارضی ردوبدل بھی کیا گیا، معالجین نے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کو زندگی کیلئے خطرناک قرار دیدیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer