ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شان شاہد کی نئی فلم ’سائیکو‘ عید پر ریلیز کیلئے تیار

شان شاہد کی نئی فلم ’سائیکو‘ عید پر ریلیز کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونق اُس وقت عروج پر پہنچ گئی جب نئی ایکشن تھرلر فلم سائیکو کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی اور اس کا سنسنی خیز ٹریلر پہلی بار پیش کیا گیا، جس نے حاضرین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔

اس تقریب میں شان شاہد ، سونیا حسین، میرا اورشبیر جان سمیت شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔

فلم سائیکو ایک ایکشن اور تھرل سے بھرپور کہانی پر مبنی ہے، جو معاشرتی اور نفسیاتی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ ٹریلر کی نمائش کے دوران شائقین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے خوب سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ شان شاہد نے ان کی خواہش پر فلم کی ہدایت کاری کی، اور فلم کا ہر منظر سسپنس سے بھرپور ہے۔ انہوں نے تمام فنکاروں کی اداکاری کو بھی سراہا۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ سائیکو عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرے گی، جبکہ انہوں نےشان شاہد  کی ہدایت کاری کو بھی سراہا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےشان شاہد نے کہا کہ فلم کی کہانی معاشرتی اور نفسیاتی مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کرتی ہے، جو ناظرین کیلئے ایک منفرد تجربہ ہوگی۔

واضح رہے کہ فلم سائیکو عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔