ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان طلب

 توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو طلب کر لیا، عدالت نے ڈی پی او کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نےسائلہ کنیزفاطمہ کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزارنےمؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر انہوں نے 2020 میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے رپورٹ پیش کرتےہوئےمؤقف اپنایاکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ “مکمل رپورٹ نہیں، کب فیصلہ کیا گیا، وہ تاریخ تو رپورٹ میں درج ہی نہیں۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ جو چیز ڈی پی او خود لکھنا پسند نہیں کر رہا، عدالت کیوں لکھے؟”عدالت نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور مزیدسماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer