ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل، 200 سے زائد وارڈنز تعینات

  مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل، 200 سے زائد وارڈنز تعینات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شہر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سجنے والی 6 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ منڈیوں تک رسائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ذونل افسران سٹی اور صدر تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے، جبکہ 6 ڈی ایس پیز، 18 سیکٹر انچارجز اور 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز مختلف مویشی منڈیوں میں تعینات ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 6 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین شاہراہوں پر کسی بھی جانور یا گاڑی کو کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

سی ٹی او لاہور نے تمام ذونل اور ڈویژنل افسران کو مویشی منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام منڈیوں میں انٹری و ایگزٹ پوائنٹس، پارکنگ ایریاز اور معلوماتی بورڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اس حوالے سے سید عبدالرحیم شیرازی نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹریفک پلان کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے۔ مزید برآں، ٹریفک وارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔