ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوپ لیو باقاعدہ طور پر کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے

پوپ لیو باقاعدہ طور پر کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو XIV باقاعدہ طور پر کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے۔ 

پوپ نے دعائیہ خطاب میں یوکرین اور غزہ میں امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے نڈھال ہوچکے ہیں۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر پر افتتاحی اجتماع میں بین الاقوامی رہنماؤں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔پوپ نے نائب امریکی صدر جے ڈی وانس، وزیر خارجہ روبیو اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےبھی پوپ لیو سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ  سابق پوپ فرانسس کی وفات کے بعد 10 روز قبل کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کو کیتھولک مسیحیوں کا نیا پوپ منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بطور پوپ اپنا نام لیو XIV منتخب کیا۔