حافظ شہباز:ایگری کلچرل یونیورسٹی فیصل آبادمیں رستم پاکستان دنگل میلہ 23 مئی کو ہوگا، پہلا سیمی فائنل آرمی کےآصف موچی اور واپڈا کےعدنان ٹائراں والا کےدرمیان ہوگا۔
دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کے طیب رضا آرمی کے گلزار گلو کےمقابل ہونگے، سیمی فائنلز صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار کی زیر نگرانی ہونگے۔
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان سیمی فائنلز کے انعقاد میں معاونت کرینگے، چیئرمین ندیم پہلوان ، قومی کوچ فرید علی بھی معاونت کریں گے۔
چوہدری ارشد ستار کا کہنا تھا کہ رستم پاکستان دنگل کا فائنل لاہورمیں 8یا 15 جون کو کروانے کا پلان ہے،رستم پاکستان کو دس لاکھ روپے انعام دیاجائے گا،دنگل میں مجموعی طورپر30لاکھ روپے کے انعامات دیئےجائیں گے۔