ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت، وزیراعلی پنجاب کا اظہار تشکر

بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت، وزیراعلی پنجاب کا اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب ترکیہ کے ساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کے لیے مکمل تیار,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترک سفیر کی ملاقات,پاک ترکیہ تعلقات، تجارتی تعاون ،علاقائی امن او ردیگر امور پر گفتگو,بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر ترکیہ سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو کی ملاقات, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیراوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا, بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا اظہار تشکر کیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی،اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے، صدر اردوان کا کہنا کہ’ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘ دلوں میں نقش ہو چکا ہے، سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کے لیے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔
ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں، بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جُڑے ہوئے بھائی ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ اقدار کی درخشاں علامت ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے وزٹ کے دوران حکومت ترکیہ اور خاتون اول کی مہمان نوازی پر بے حد مشکور ہوں، پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، تجارت کو مزید تقویت دینے کے لیے ترکیہ کے ساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے، 7ویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دوران 24 معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہیں۔ 

پنجاب ترکیہ کے ساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پنجاب کے پاس برآمدات کی بے مثال صلاحیت،سرمایہ کار دوست انفرااسٹرکچراور دیگر بہترین مواقع موجود ہیں۔

ترکی اور پاکستان کی مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی نمایاں ہے، پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں، پاک ترکیہ باہمی رشتہ وقت کی آزمائشوں میں کندن ہو کر مزید مضبوطی اور کامیابیوں کی نوید دے رہا ہے۔