ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، 20 افراد زخمی

میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، 20 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز امریکی شہر نیویارک کے مشہور بروکلین پُل سے ٹکرا گیا،حادثے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تربیتی مشن پر موجود جہاز کا اوپری حصہ بروکلین برج سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے بعد جہاز مزید سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔

میکسیکو بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 واقعے کے بعد مقامی حکام اور میکسیکو بحریہ کے افسران نے مشترکہ طور پر صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔