ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

 سعودی عرب کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:عراق کے دارالحکومت بغداد میں عرب لیگ کے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے اجتماعی مؤقف اپنانے پراتفاق کیا گیا۔

سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے اجلاس سے خطاب میں کہافلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے انسانیت سوزاقدام کو مسترد کرتے ہیں ۔

اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں۔اسرائیل کی جانب عالمی قوانین خلاف ورزی مزید برداشت نہیں کی جاسکتی۔

اجلاس میں عرب ممالک نے غزہ میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر زور دیا۔ عرب ممالک نے عالمی برادری سے غزہ کی تعمیر نو کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔