مسجد نبویؐ میں غلاف کعبہ کےمتعلق نمائش  زائرین کی توجہ کا مرکز

Madina, Saudi Arabia, Ghulaf e Kaba, Exhibition, Masjid e Nababi, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسجد نبویؐ میں بیت اللہ شریف اور غلاف کعبہ کے حوالے سے نمائش کا آغاز کیا گیا ہے،نمائش میں غلاف کعبہ بنانے سمیت دیگر مفید معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔

 مسجد نبویؐ میں باب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قریب غلاف کعبہ کے حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں غلاف کعبہ بنانے سمیت غسل کعبہ میں استعمال ہونے والے برتن بھی رکھے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ غلاف کعبہ اور بیت اللہ کے حوالے سے آنے والے زائرین کو مفید معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ روزانہ ہزاروں زائرین نمائش کو دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔