ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سپریم کورٹ کا نیا روسٹر: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ساتویں ہفتےبھی کوئی مقدمہ نہیں ملا

Supreme Court of Pakistan, New Roster of the Supreme Court, Islamabad, Justice Faiz Isa, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے 22 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہیں، وہ مسلسل ساتواں ہفتہ چیمبر ورک کرتے گزاریں گے۔

سپریم کورٹ کا بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے جب کہ تیسرا بینچ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔

روسٹر کے مطابق چوتھا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا  جب کہ پانچویں بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل  شامل ہوں گے۔ بینچ نمبر 6 میں یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہوں گے اور ساتواں بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا ۔

روسٹر کے مطابق دن ساڑھے 11 بجے کے بعد بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چھ ہفتوں سے سپریم کورٹ کے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔