عابد چودھری: زمان پارک میں 40سے50مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی، گرفتاری کیلئے دی گئی حکومتی ڈیڈ لائن ختم، پولیس کی منصوبہ بندی سےبڑےپیمانےپرکارروائی کےامکانات واضح ہونےلگے۔
پولیس کے مطابق 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سےتاحال کوئی گرفتاری نہیں دی گئی، الٹی میٹم ختم ہوتےہی زمان پارک میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، زمان پارک آنےجانےوالےتمام راستے دوبارہ سیل کردیئے گئے ہیں، مال روڈسےدھرم پورہ تک بیرئیرز اور کنٹینرلگا کر کینال روڈبندکردیا گیا، مغلپورہ سے دھرم پورہ اور مال تک کینال روڈٹریفک کے لئے بند ہے ، راستے بند ہونے سےملحقہ شاہراہوں سے آنے جانے والے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اینٹی رائٹ اہلکاروں کی بڑی تعداد مال روڈاوردھرم پورہ تعینات ہے، پی ٹی آئی کیجانب سےدہشتگردوں کی گرفتاریاں نہ دینےپرآپریشن کیاجائے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں، حکومت کے حوالے کئے جائیں ورنہ قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہےعمران خان کےلیےملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔