ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنے ویڈیو پیغام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دانیہ کو شادی کیلئے نہیں لایا تھا،کسی مقصد کیلئے لایا تھا۔ آج مجھے کہا جاتا ہے کہ میں بڈھا ہوں ، ٹھرکی ہوں۔میں اس معاشرے سے تنگ آچکا ہوں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ میں نے دانیہ کو ہرطرح کے جوتے کپڑے دلوائے۔ دانیہ کہتی میری ابا کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں ان کے علاج کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے ۔میں دانیہ کے گھر والوں کو 2 لاکھ روپے ماہانہ بھیجتا تھا۔
عامر لیاقت نے مزید انکشاف کیا کہ ایک روز دانیہ نے مجھے کہا کہ میں اپنی سہیلیوں سے ملنے کیلئے بہاولپور جانا چاہتی ہوں، میری ماں کو نہیں بتانا۔ پھر دانیہ کہنے لگی کہ جب کسی لڑکی کی زندگی میں اس کا شوہر آجاتا ہے تو پھر ماں سے تھوڑی پوچھتے ہیں۔
عامر لیاقت نے کہا میں نے دانیہ کی خواہش پر اسے بہاولپور بھیج دیااور ایک لڑکے کو ساتھ بھیجا کہ اس کا خیال رکھنا، یہ عامر لیاقت کی بیوی ہے، خداناخواستہ کوئی مسئلہ نہ ہوجائے۔
عامر لیا قت نے کہا میں پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں کہ خان صاحب سے پوچھیے گا کہ میں ے ان کی عدت کی شادی کو کیسے محفوظ کیسے کیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ابھی شادی کو 4 ماہ ہی گزرے تھے او ر دانیہ مجھ پر الزام لگاتی ہے کہ میں اسے 6،6 ماہ تک قید میں رکھتا تھا۔
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دانیہ کے گھر آتے ہی اس کی بہن لائبہ بھی آگئی اور 5 دن تک ہمارے ہاں رہائش پذیر رہی۔ دانیہ 5 دن تک اپنی بہن کو گھماتی رہی پھر ان کے بہنوئی بھی آگئے تھے۔خیر کوئی بات نہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے لیکن کیا میاں بیوی کو خلوت نہیں چاہیے؟
رکن قومی اسمبلی نے کہا میں لاوارث نہیں ہوں۔ میں نے دانیہ کو اپنی فیملی سے ملوانا تھا۔میرے چاچا ، ماموں ، کزنز ہیں۔میں ایک کمرے میں رہتا ہوں۔میرا گھر تو اوپر تعمیر ہورہا ہے۔
عامر لیاقت نے کہا دانیہ مجھے کہتی تھی کہ میں کھانا خود کیوں بناؤں ؟ میں نے 8 دن تک اس کیلئے کھانا اپنے ہاتھ سے بنایا۔ اس کی جاہلیت کے باوجود اس کے ہر عیب اور برائی کو میں نے چھپایا۔