( درِ نایاب ) ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا فائنل کرلیا گیا، بابو صابو پر آٹو مارکیٹ اور پارکنگ کے قیام، ایکسپو سنٹر روڈ کی توسیع و بحالی سمیت 10 اہم پوائنٹس منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس 23 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ گورننگ باڈی کےاجلاس کیلئے دس اہم نکات پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے ایجنڈے پر بریفنگ لے لی ہے۔
ایل ڈی اے ملازمین کیلئے یوٹیلٹی الاؤنس کی منظوری بھی گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔ ایم ڈی واسا کی تعیناتی کیلئے قوانین میں ترمیم کی منظوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ کا پروموشن چینل اپ گریڈ کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی۔