رمضان المبارک، ایف بی آر کے دفتری اوقات میں تبدیلی نہ کی گئی

رمضان المبارک، ایف بی آر کے دفتری اوقات میں تبدیلی نہ کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر کے دفتری اوقات رمضان المبارک کی مناسبت سے تبدیل نہ کئے گئے، ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر صبح نو سے شام پانچ بجے تک معمول کے مطابق کھلیں گے، ہفتہ کی چھٹی بھی منسوخ کردی گئی۔

ایف بی آر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے اوقات کار میں تبدیلی نہیں کی، ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹ معمول کے مطابق صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔

اس خبرکو ضرور پڑھیں:فلمسٹار و ماڈل صبا قمر نے ایف بی آر سے مزید مہلت مانگ لی

ایف بی آر نے 19 مئی سے ہفتہ وار چھٹی منسوخ کرنے کیلئے بھی سرکلر جاری کر دیا ہے۔دفاتر کے اوقات کار میں رمضان کی مناسبت سے کمی نہ کرنے اور چھٹی منسوخ کرنے پر ایف بی آر کے افسران و ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق بجٹ اہداف پورے کرنے کیلئے 19 مئی سے ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔