ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمسٹار و ماڈل صبا قمر نے ایف بی آر سے مزید مہلت مانگ لی

فلمسٹار و ماڈل صبا قمر نے ایف بی آر سے مزید مہلت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:فلمسٹار و ماڈل صبا قمر نے ایف بی آر کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، ایف بی آر نے صبا قمر کا دوسالہ انکم ٹیکس آڈٹ شروع کرکے ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔

فلمسٹار و ماڈل صبا قمر نے آڈٹ کیلئے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے ایف بی آر سے مزید 7 روز کی مہلت مانگ لی ہے۔ ایف بی آر نے فلمسٹار صبا قمر کو نوٹس جاری کر کے سال دوہزار چودہ پندرہ کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ماڈل و اداکارہ کا سفری ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کر لیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:خوبرو اداکارہ صبا قمر پر نئی مصیبت آن پڑی

 ایف بی آر نےان سے سال دوہزار چودہ اور پندرہ کے تمام اثاثہ جات اور بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی تھیں۔ ایف بی آر نے صبا قمر کو جواب جمع کرانے کے لیے 7روز کی مہلت دے دی ہے۔