ویب ڈیسک: قطر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطرجمعہ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، قطر میں کل 30واں روزہ ہوگا اور عیدالفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں شوال کے چاند کی کوئی رویت موصول نہیں ہوئی، وہاں بھی عیدالفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔
علاوہ ازیں ترکیہ میں عیدالفطر 20مار چ جمعہ کو ہوگی جبکہ سنگاپور میں عیدالفطر21مارچ ہفتہ کو ہوگی۔