ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر 5 چھٹیاں ؛ پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

عید پر 5 چھٹیاں ؛ پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عید پر 5چھٹیاں ہوں گی،حکومت پنجاب بڑااعلان کردیا ۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق19  سے 21 مارچ تک  عید کی چھٹیاں ہیں جبکہ  اتوار اور 23 مارچ کی چھٹی ملا کر 5 چھٹیاں ہوں گی۔

 پنجاب بھر میں کل سے عید کی چھٹیاں شروع ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار اور 23 مارچ (یومِ پاکستان) کی سرکاری چھٹی شامل ہونے کے باعث مجموعی طور پر پانچ چھٹیاں ہوں گی، اس دوران سرکاری دفاتر بند رہیں گے, جس سے سرکاری ملازمین کو مسلسل تعطیلات میسر آئیں گی۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات کا آغاز 19 مارچ سے ہوگا جب کہ تمام سرکاری ادارے 23 مارچ کے بعد معمول کے مطابق کھلیں گے۔


 

 دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں میں عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر پانچ چھٹیاں ہوں گی۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ، سیشن اور سول عدالتیں 19 مارچ سے 21 مارچ تک عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گی۔ اس دوران صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ بھی معمول کی سماعتیں نہیں کرے گی۔