ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا چالان بروقت جمع نہ کروانے پر سی سی پی او سے اظہار ناراضگی

عدالت کا چالان بروقت جمع نہ کروانے پر سی سی پی او سے اظہار ناراضگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مقدمہ کا چالان بروقت جمع ہونے پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ  ،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان رضا ،ڈی آئی جی لیگل اویس احمد ملک سمیت دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے جبکہ  چیف جسٹس  مس عالیہ نیلم نے چالان بروقت جمع نہ کروانے پر سی سی پی او سے اظہار ناراضگی  کیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس  مس عالیہ نیلم نے فراڈ کے  ملزم انوار احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ,سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا ، ڈی آئی جی لیگل اویس احمد ملک سمیت دیگر پولیس افسران  ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مائدہ ثوبیہ کے ہمراہ پیش ہوئے , چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سی سی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا  چالان بروقت جمع کیوں نہیں ہورہے ؟،  سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے جواب دیا کہ ’جی میڈیم‘ اس معاملے کا میں دفاع نہیں کرسکتا ،  تفتیشی اور  باقی زمہ دار افسران کی نااہلی تھی اور انہیں محکمانہ سزا دے دی گئی ہے، چالان بروقت جمع نہ کروانے والے سب انسپکٹر یوسف علی کی  ایک رینک میں تنزلی کردی گئی ،انسپکٹر حسنین سلیم کو بھی پے تنزلی کی گئی ہے، ڈی ایس پی افضل، اور ایس پی راحیلہ اقبال  کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان رضا کو ناپسندیدگی کا لیٹر چارج کیا ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے مزید بتایا کہ اب تک گیارہ سو افسران کے خلاف کاروائی کی گئی ، چالان لیٹ جمع ہونے کے متعلق  کوئی وضاحت نہیں  ، چالان بروقت جمع کروانے کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں، چالانوں کی سکروٹنی کررہے ہیں ،نو ہزار باقی رہ گئے ، متعلقہ ایس پیز رات  آٹھ سے نو بجے تک  دفاتر میں بیٹھ کر چالانوں کے معاملات دیکھتے ہیں, چیف جسٹس نے سی سی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا  آپ چالانوں کے معاملے پر سیشن جج سے ملے ہیں ، آپ کا  ڈیپارٹمنٹ  تو سیشن جج کے ساتھ تعاون بھی  نہیں کرتا ، ہم لوگ یہاں  کانفرنس نہیں کرسکتے، آپ جب گورنمنٹ  کے ساتھ  بیٹھتے ہیں  تو وہاں بھی یہ یہ بات کرنے کی جرات کیا کریں ، عدالت نے  ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے  ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer