اویس کیانی : مہنگی آئی پی پیز سے بجلی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے
وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد7 آئی پی پیز نے نیپراسے رجوع کیا ہے ٹیرف میں کمی کے لیےآئی پی پیزاورسی پی پی اے کی مشترکہ درخواست نیپرامیں دائر کردی گئی ، درخواست2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والے7آئی پی پیز نے دائر کی ،نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمٹیڈدرخواست دینےوالوں میں شامل ہیں ،لبرٹی پاورٹیک لمٹیڈ، اینگروپاورجن قادرپور لمٹیڈ ،سیفائر الیکڑک پاور لمٹیڈاور سیف پاور لمٹیڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی
وفاقی کابینہ نے ان 7 آئی پی پیز کے ساتھ اس سال جنوری میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی، سی پی پی اے اورآئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا24 مارچ کو سماعت کرے گی۔سماعت میں روپے اورڈالر کی قدر کے فرق کےطریقہ کار پرنظرثانی کے معاملے کاجائزہ لیا جائے گا
سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کےطریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا،ََای پی سی لاگت کے0.90فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا،وفاقی کابینہ نے مذکورہ 7 آئی پی پیز کے منافع اورلاگت میں میں کمی کی تجویز منظور کی تھی