سٹی42: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنےکا امکان ہے۔
شہر لاہور میں سورج کی کرنوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 175 ریکارڈ کی گئی ، لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ اڈا پلاٹ 210، فیز 8 ڈی ایچ اے میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 198 ریکارڈ کی گئی، عسکری ٹین 195 اور سید مراتب علی روڈ پر ایئر کوالٹی کی شرح 191 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہر پنجگور، تربت ، خاران، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔