ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مریم نفیس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ مریم نفیس کے ہاں بیٹے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ہاں ننھے مہمان 'سید عیسیٰ امان احمد' ولادت کی خوشخبری سُنادی۔
 اداکارہ نے نومبر 2024ء میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کر کے مداحوں کو اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی، جس کے بعد حمل کے دوران کی مختلف تصاویر بھی وہ شیئر کرتی رہیں جن پر اکثر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا۔

  اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے  اپنے شوہر کے ساتھ نومولود بیٹے کا چہرہ دکھائے بغیر کئی تصایور شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'ہماری دنیا اب پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، دنیا والو! سید عیسیٰ امان احمد سے ملیں، جو لگ بھگ ایک ہفتہ قبل، اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آ گیا'۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ 'اس چھوٹی سی جان نے ہمیں آتے ہی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، دنیا میں خوش آمدید، میرے بیٹے! تمہارے سارے خواب پورے ہوں، آمین! تمام محبت کرنے والے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں'۔

 پوسٹ کے آخر میں مریم نفیس نے لکھا کہ 'حاملہ ہونے کی منتظر تمام خواتین کے لیے میں دعا کرتی ہوں کہ خدا آپ کو جلد صحت مند اولاد نصیب فرمائے، آمین'۔