تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات کے موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحالکے مطابق  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں جنوب مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔