صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: خواجہ سلمان رفیق

 صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: خواجہ سلمان رفیق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق نے کہا کہ تعلیم اور صحت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سب سے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلیمان رفیق نے کہا کہ کمپرومائز کرنا پڑا تو کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں ہو سکتا ہے لیکن صحت اور تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،پنجاب میں صحت و تعلیم کیلئے بہت اچھا بجٹ دیا جا رہا ہے جس میں مفت ادویات کی فراہمی اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ نیا کینسر ہسپتال بنانا شامل ہے،صحت کارڈ کو اپ گریڈ کر کے دوبار فعال کیا جائے گا۔