ویب ڈیسک: لاہور میں عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور کیمپس اکھاڑ پھینکے۔
پولیس کا لاہور میں عمران خان کے گھر زمان پارک میں آپریشن جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور خود کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔زمان پارک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا ۔ پولیس کے ساتھ واٹر کینن، بلڈوزر اور قیدیوں کی وین ہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے کیمپس اکھاڑ دیے اور بیریئرز و کنٹینرز ہٹادیے۔
زمان پارک آپریشن میں عمران خان کے گھر سے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا پولیس عمران خان کے گھر کے باہر موجود@AzharSiddique @HniaziISF @FarrukhHabibISF @PTIofficial @fawadchaudhry @SHABAZGIL @Karachi__Wali pic.twitter.com/oBkXx74GBq
— Muhammad Haroon Abbas (@Haroonabbaskh) March 18, 2023