زمان پارک: پی ٹی آئی کارکنوں نے کتنی سرکاری گاڑیوں کو جلایا؟ رپورٹ سامنے آگئی

زمان پارک: پی ٹی آئی کارکنوں نے کتنی سرکاری گاڑیوں کو جلایا؟ رپورٹ سامنے آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) زمان پارک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن کے دوران دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک جل گئیں۔

زمان پارک میں جلاؤ گھیراو کے دوران 3 واٹر کینن، تھانوں کی8 گاڑیاں،2 پی آر یو کی گاڑیاں اور8موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سرکار ی املاک کو نقصان پہنچا۔ نقصان کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ایک بس کو جزوی نقصان ہوا اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا گیا۔تین واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ کا نقصان ہوا۔ 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کا واٹرٹینکر مکمل جلا دیا گیا۔تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا۔

ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں خاکستر کردی گئیں جن کی مالیت 23 لاکھ روپے تھی۔ وائر لیس سیٹس اور کمیونی کیشن سسٹم کو 35 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ کیمرے، کمپیوٹر سسٹم چھتریاں اور کونز کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔