جلسے جلوسوں میں کوئی مر گیا یا مروا دیا گیاتو سب پچھتائیں گے، چودھری شجاعت

imran khan & ch shujaat
کیپشن: imran khan & ch shujaat
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی اکبر:  پاکستان مسلم لیگ کے  رہنما چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ جلسے جلوسوں میں کوئی مر گیا یا مروا دیا گیاتو سب پچھتائیں گے۔

 چودھری شجاعت حسین کی طرف سے میڈیا کیلئے  جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کل ٹی وی اور اخباروں میں آ رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں۔حتیٰ کہ وزیراعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے،یہ پہلا الیکشن ہے جس میں نہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ کوئی ووٹ بیچ رہا ہے، یہ محض پراپیگنڈہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تو ہمیشہ جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کر رہے ہیں۔اپوزیشن حکومتی اعلانات دیکھتے ہوئے ہی جلسوں پر اصرار کر رہی ہے۔ایک بار پھر اپیل ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے جلسے جلوسوں کا پروگرام ملتوی کر دیں۔ان جلسے جلوسوں میں اگرکوئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے انہوں نے خبردار کیا کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ دس لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا۔جب کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تواسے دس لاکھ تو کیا دس کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔