ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی، وزیراعظم نے کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان زیراعظم نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر کورونا سے بچاؤ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے تین روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ نےکورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن لگوائی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے،اسلام آباد میں ابھی تک 35 ہزار 845 افراد ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے ساتھ بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔وفاق میں مجموعی طور پر 21 ہزار 952 ہیلتھ ورکرز اور سینئر شہریوں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جبکہ ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 83 فیصد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
اسلام آباد میں ابھی تک 7 ہزار 45 بزرگ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔ پمز ہسپتال میں ابھی تک 6 ہزار 622، آر ایچ سی ترلائی، ویکسی نیشن مرکز میں 4 ہزار 287،سی ڈی ہسپتال میں 4 ہزار 210، فیڈرل جنرل ہسپتال میں ایک ہزار 936 اور پولی کلینک ہسپتال میں 2ہزار 487 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہےجبکہ دیگر ویکسی نیشن مراکز میں بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ رجسٹریشن کے لئے اپنےبزرگ عزیزکا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا۔ بعد ازاں مقام اور تاریخ سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔