ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی سائنسدان کا شاندار قدام، کرونا وائرس کی ویکسینیشن کا ماڈل پیش کردیا

پاکستانی سائنسدان کا شاندار قدام، کرونا وائرس کی ویکسینیشن کا ماڈل پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پی ایچ ڈی سکالر حافظ مزمل رحمان کا کورونا ویکسینیشن کے مجوزہ ماڈل پر مبنی تحقیقی مقالہ عالمی جریدے میں شائع ہو گیا ۔
پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر حافظ مزمل رحمان نے کرونا وائرس کی ویکسینیشن کا جدید ماڈل متعارف کرایا ہے۔ مزمل رحمان کے مطابق کورونا ویکسین کا یہ ماڈل انسانی جسم کے دفاعی نظام کو طاقتور کرے گا۔ حافظ مزمل کا کورونا وائرس پر تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے نے شائع کردیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدان کا تحقیقی مقالہ ایم ڈی پی آئی کے سب کنٹینینٹ پری پرنٹ نے شائع کیا ہے۔

 سائنسدان حافظ مزمل رحمان نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین پر تحقیق کی ہے۔ ویکسینیشن ماڈل کے تمام تجربات کمپیوٹیشنل سافٹ ویئر اور ڈیٹا بیسزکے ذریعے کیے گئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی اور بیلجیئم کے ریگا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ نے مشترکہ طور پر کورونا ویکسین ماڈل تیار کیا ہے۔ مزمل رحمان انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔ مزمل رحمان فرانزک سائنسدان کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer