کورونا وائرس خطرہ، شہر کی تیسری بڑی قرنطینہ وارڈ تیار

کورونا وائرس خطرہ، شہر کی تیسری بڑی قرنطینہ وارڈ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ)شہر میں کوروناوائرس کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، شہر میں کوروناکےتصدیق شدہ مریضوں کی تعداد5ہوگئی،مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے تیسری بڑی قرنطینہ وارڈ تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے شہر میں اپنے پنجےگاڑلیے ہیں، مہلک وائرس نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے، شہر میں کوروناکےتصدیق شدہ مریضوں کی تعداد5ہوگئی،میو ہسپتال میں4تصدیق شدہ ،12 مشتبہ افرادزیر علاج ایک تصدیق شدہ مریض پی کےایل آئی میں زیر علاج، تمام تصدیق شدہ مریضوں کوآئسولیشن وارڈ میں علاج معالجہ فراہم کیاجارہاہے۔

کورونا وائرس کےخطرہ کے سبب سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے شہر کی تیسری بڑی قرنطینہ وارڈ تیار کرلی،صوبائی وزیرلیبر انصر مجید نے قرنطینہ وارڈ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا دورہ کیا،سیکٹری لیبر سارہ اسلم ،کمشنر سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے، قرنطینہ وارڈ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں ہنگامی بنیادوں پر بنائی گئی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  قرنطینہ وارڈ میں وینٹیلیٹر سمیت مریضوں کے لئے تمام سہولیات کا انتظام کیا گیا،ابتدائی طور پر چار کمرے قرنطینہ وارڈ میں شامل کئےگئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer