(جنید ریاض) انصاف سکول پروگرام کے تحت 22 اضلاع کے 735 سکولوں میں انصاف سکول پروگرام شروع کیا جائے گا، پروگرام کے تحت ایک لاکھ 94 ہزار بچے مستفید ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انصاف سکول پروگرام کے تحت22 ڈسٹرکٹ میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، 22 اضلاع کے 735 سکولوں میں انصاف سکول پروگرام شروع کیا جائے گا،انصاف سکول پروگرام کے تحت ایک لاکھ94ہزار بچے مستفید ہونگے۔
انصاف سکول پروگرام کے تحت مظفر گڑھ میں 28، ڈی جی خان میں 16 اور بہاولپور کے 15 ،رحیم یار خان 9 اور وہاڑی میں 8 سکول شامل کیے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن کے مطابق انصاف سکول پروگرام شروع کرنے کا مقصد انرولمنٹ میں اضافہ کرنا ہے۔