ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں کےمعاملہ پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کےمعاملہ پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیاگیاتھا، جس پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کیا جس پر عثمان بزدار نے لاہور میں دیگر تمام مصروفیات ترک کر دیں اور اسلام اباد روانہ ہو گئے، تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعظم کے اظہار ناراضی کے بعد پہلی ملاقات ہوگی، پنجاب حکومت کے امور بھی زیر بحث آئیں گے ۔

بل کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2لاکھ45ہزارروپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے،بل 24 گھنٹے کے بعد متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا، آج ہونے والی ملاقات میں عثمان بزدار پنجاب حکومت کے متعدد امور پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer