نواز شریف، حمزہ شہباز شریف میں قربتیں بڑھنے لگی

نواز شریف، حمزہ شہباز شریف میں قربتیں بڑھنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کی ملاقات ، جبکہ سابق وزیر اعظم ، مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز شریف ایک ساتھ لاہور سے سانگہ ہل روانہ ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سانگہ ہل میں ن لیگ کے پاور شو کے لیے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز شریف نجی ہیلی کاپٹر پر جاتی امراء سے ایک ساتھ سانگہ ہل کے لیے روانہ ہوئے۔

اس سے قبل میاں حمز ہ شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات بھی کی۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔