سٹی 42 : شہر میں تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا .
کمپنی کے 700 سے زائد فیڈرز ٹرپ ،کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ سسٹم میں تکنیکی و فنی خرابیاں پیدا ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ لاہور کے علاقوں ٹاؤن شپ، مولانا شوکت علی روڈ،کچا جیل روڈ ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت سمیت اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواچلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔