ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی اہلکار کے غیر قانونی اقدام کو تحفظ نہیں دیں گے; آئی جی پنجاب

کسی اہلکار کے غیر قانونی اقدام کو تحفظ نہیں دیں گے; آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ چکوال واقعہ کسی کے دباؤ کی وجہ سے چھپایا نہیں جا سکتا، کسی اہلکار کے غیر قانونی اقدام کو تحفظ نہیں دیں گے۔ 

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چکوال واقعہ میں فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی گئی، کیس کی شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، ہم ہر شخص کو انصاف دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ڈی اہلکارنے گاڑی پر فائرنگ کی، چکوال میں ایک بچی شہید ہوئی ،بھائی اور والد زخمی ہوئے، ذمہ دار اہلکار کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔ بچی کے والد کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کیاگیا، اسلحہ اسی اہلکار کے نام سے جاری ہوا اس لئے وہ بچ نہیں سکتا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچھ عرصے میں سی سی ڈی کے دو اہلکار بھی شہید ہوئے، سی سی ڈی کے دونوں جوان مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ 

ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفرچٹھہ بھی اس  موقع پر موجود تھے ۔