زین مدنی:بھارتی پنجاب کی نئی کامیڈی فلم اوئے بھولے اوئے 2 کو سینماؤں میں ریلیز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شائقین فلم بڑی اسکرین پر اس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق فلم کی مقامی ریلیز کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں، جو اس کی تقسیم اور نمائش کے انتظامات سنبھال رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجابی کامیڈی فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی فلموں کو مقررہ قواعد اور اجازت ناموں کے بعد مقامی سینماؤں میں نمائش کی اجازت دی جاتی ہے۔
فلم کی ریلیز کے بعد پنجابی سنیما سے دلچسپی رکھنے والے ناظرین میں بھی جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔