ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست گزار محمد اسلام کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے موقع پر ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو ڈی پی او ساہیوال کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ درخواست گزار کا بیٹا کیف ساہیوال پولیس کی تحویل میں نہیں ہےلاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا بیٹا ایک مقدمے میں ملوث تھا تاہم وہ مذکورہ مقدمے میں ضمانت پر رہا ہو چکا ہے مزید بتایا گیا کہ اس وقت کیف کسی بھی مقدمے میں ساہیوال پولیس کو مطلوب نہیں اور نہ ہی پولیس کی حراست میں ہےسماعت کے دوران درخواست گزار محمد اسلام نے اپنے بیٹے کیف کی بازیابی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App